0
Saturday 3 Aug 2019 18:35

ووٹ اور ضمیر بیچنے والے ووٹ کو عزت نہیں دے سکتے، سراج الحق

ووٹ اور ضمیر بیچنے والے ووٹ کو عزت نہیں دے سکتے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ اور ضمیر بیچنے والے ووٹ کو عزت نہیں دے سکتے، حاصل بزنجو کو کھڑا کرنے اور شکست دلانے والوں نے ان کیساتھ زیادتی کی ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت خوش ہے کہ وہ جیت گئی مگر بچہ بچہ جانتا ہے کہ اس سے بڑی شکست اور ہزیمت اور کوئی نہیں ہو سکتی، سینیٹ الیکشن میں سیاست اور جمہوریت کا جنازہ نکل گیا ہے، چھانگا مانگا کی سیاست کا آغاز کرنیوالے آج خود اس کا شکار ہو گئے ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے جعلی الیکشن میں اکثریت حاصل کی مگر لوگوں کی نظر سے گر گئی، مسائل کا حل حکومت اور اپوزیشن کے پاس نہیں، عوام کے اندر جماعت اسلامی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی قوم کیلئے ایک متبادل معاشی نظام اور ترقی و خوشحالی کا ایجنڈا رکھتی ہے، 6 اگست کو اسلام آباد میں تاجر قیادت کو جمع کر کے آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے، حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور عوام اب عمران خان کو ووٹ دے کر پچھتا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 808613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش