0
Saturday 25 Jun 2011 00:30

الخدمت فاونڈیشن کے صدر زاہد محب اللہ ایڈووکیٹ پر ایگل اسکواڈ کے ظالمانہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں، صوبائی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی

الخدمت فاونڈیشن کے صدر زاہد محب اللہ ایڈووکیٹ پر ایگل اسکواڈ کے ظالمانہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں، صوبائی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی
پشاور:اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری جنرل اور سابق ممبر قومی اسمبلی شبیراحمد خان نے جماعت اسلامی ڈیرہ اسماعیل کے نائب امیر اور الخدمت فاونڈیشن کے صدر زاہد محب اللہ ایڈووکیٹ پر ایگل اسکواڈ کے ظالمانہ تشدد کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایگل اسکواڈ کے چار متعلق افراد کو فوری طورپر معطل کرے اور انکے خلاف جماعت اسلامی ڈیرہ اسماعیل کی طرف سے FIR درج کروا کر ان کو گرفتار کرے۔ شبیراحمد خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے نائب امیر زاہد محب اللہ ایڈووکیٹ ایک پر امن شہری اور اعلیٰ شہرت کے حامل وکیل ہیں اور قانون سے واقف ہیں۔ انہوں نے انتہائی افسوس کے ساتھ کہا کہ صوبائی حکومت میں ایک پرامن وکیل پر تشد د کرکے قانون کی دھجیاں بکھیردی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ متعلق انتظامہ نے ایگل اسکواڈ کے ان مبینہ چار افراد کے خلاف ٹھوس اقدامات کرکے اُٹھا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔
خبر کا کوڈ : 80863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش