0
Saturday 25 Jun 2011 00:59

صدر دہشتگردی کے خلاف عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے ایران پہنچ گئے، ایران،پاکستان اور افغانستان کے صدور پر مشتمل سہ فریقی اجلاس جاری

صدر دہشتگردی کے خلاف عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے ایران پہنچ گئے، ایران،پاکستان اور افغانستان کے صدور پر مشتمل سہ فریقی اجلاس جاری
تہران:اسلام ٹائمز۔ تہران میں ہونے والے اس اجلاس میں فریقین کے درمیان دہشتگردی، شدت پسندی اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے مسائل سے نبٹنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ علاوہ از این اس اجلاس میں ایرانی صدر احمدی نژاد، پاکستانی صدر آصف علی زرداری اور افغان صدر حامد کرزئی اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بڑھانے کے بارے میں بھی گفتگو کریں گے۔ 
اس سے پہلے صدر آصف علی زرداری دہشتگردی کے خلاف عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے دو رزوہ دورے پر تہران پہنچے تو ایران کے وزیر داخلہ مصطفٰی محمد نجار اور ایران میں پاکستان کے سفیر نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ صدر آصف زرداری دہشتگردی کے خلاف عالمی کانفرنس میں شرکت کے علاوہ ،ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور صدر احمدی نژاد سے ملاقات کریں گے۔ صدر پاکستان، ایران اور افغانستان کے سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 80865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش