QR CodeQR Code

کلین کراچی مہم میں میئر اور وزیر بلدیات بھی ساتھ ہیں، علی زیدی

3 Aug 2019 17:20

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا عید تک پہلے فیز میں چوک نالوں کو کلیئر کیا جائے گا، پہلا ہدف کراچی کے تمام برساتی نالے مکمل کلئیر کرنا ہے، مکمل پلان کے ساتھ پہلے مرحلے میں کراچی کے نالے صاف کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ کوئی بھی بڑا فیصلہ کرتے وقت یہ نہ سوچو کہ ہار جائیں گے تو کیا ہوا، یہ سوچنا چایئے کہ جیت گئے تو پھر کیا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کے پی ٹی کے ہیڈ آفس میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر دوبارہ بارش ہونے کا امکان ہے، پہلے مرحلے میں نالوں کی صفائی کریں گے، کراچی میں گراؤنڈ ڈمپنگ پوائنٹس بنا دیئے گئے ہیں۔ علی زیدی نے بتایا کہ عید تک پہلے فیز میں چوک نالوں کو کلیئر کیا جائے گا، پہلا ہدف کراچی کے تمام برساتی نالے مکمل کلئیر کرنا ہے، مکمل پلان کے ساتھ پہلے مرحلے میں کراچی کے نالے صاف کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی کا سارا کچرا جو اٹھے گا، وہ بھی ڈمپنگ کرنا ہے، اس مقصد کیلئے مئیر کراچی وسیم اختر بھی ساتھ دے رہے ہیں، وزیر بلدیات سعید غنی کا ٹویٹ آیا تھا کہ وہ بھی ساتھ دینا چاہتے ہیں،جس کو ساتھ دینا ہے، وہ آئے اور ساتھ چلے۔


خبر کا کوڈ: 808653

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808653/کلین-کراچی-مہم-میں-میئر-اور-وزیر-بلدیات-بھی-ساتھ-ہیں-علی-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org