QR CodeQR Code

مجھ پر ریفرنس بنانے والوں کو شرم آنی چاہیئے، خورشید شاہ

3 Aug 2019 17:58

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نیب نے میرے خلاف تین سے 4 ہزار ایکڑ زمین میری ملکیت ہونے کا دعوی کیا ہے، میں انہیں کہتا ہوں کہ تین ہزار میں سے تین ایکڑ زمین ہی مجھے دے دیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ میرے نام کوئی بے نامی زمین نکل آئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عوام نے ایماندرای اور خدمت کا سرٹیفکیٹ دیا ہوا ہے، مجھ پر ریفرنس بنانے والوں کو شرم آنی چاہیئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نیب نے میرے خلاف تین سے 4 ہزار ایکڑ زمین میری ملکیت ہونے کا دعوی کیا ہے، میں انہیں کہتا ہوں کہ تین ہزار میں سے تین ایکڑ زمین ہی مجھے دے دیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ میرے نام کوئی بے نامی زمین نکل آئی تو سیاست چھوڑ دوں گا، مجھ پر ریفرنس بنانے والوں کو شرم آنی چاہیئے، ہم منتخب نمائندے ہیں اور ہمیں عوام نے ایماندرای اور خدمت کا سرٹیفکیٹ دیا ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 808660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808660/مجھ-پر-ریفرنس-بنانے-والوں-کو-شرم-آنی-چاہیئے-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org