QR CodeQR Code

سینیٹ الیکشن کا نتیجہ کوئی حیرانی کی بات نہیں، سبطین سبزواری

3 Aug 2019 18:52

آئی ٹی پی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ اس وقت موجودہ حکمران جماعت کی جو سیاسی پارٹیاں مخالفت کر رہی ہیں۔ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں پہلے ایک دوسرے کیخلاف استعمال ہوتی رہی ہیں۔ اب دونوں کیخلاف تیسری جماعت تیار کر لی گئی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس نظام کی بدقسمتی ہے کہ عوامی نمائندوں کو حکومت تو مل جاتی ہے۔ اقتدار کسی اور کے پاس ہی رہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے انتخاب میں اکثریت کو شکست کوئی حیرانی کی بات نہیں، یہ کوئی پہلی بار بھی نہیں، ایسا پہلے بھی ہوتا رہا ہے۔ دراصل یہ دو سانڈوں کی لڑائی ہے، نظام کی بھی عوام اور دانشور فکر نہ کریں، نظام انہیں قوتوں کے ہاتھ میں ہے جو اسے 72 سال سے چلا رہی ہیں۔ سیاسی جماعتیں تو مہرے کے طور پر استعمال ہوتی آئی ہیں۔ کبھی ایک تو کبھی دوسری کی باری آ جاتی ہے۔ مگر اصل قوتوں کا اقتدار اپنی جگہ پر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت موجودہ حکمران جماعت کی جو سیاسی پارٹیاں مخالفت کر رہی ہیں۔ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں پہلے ایک دوسرے کیخلاف استعمال ہوتی رہی ہیں۔ اب دونوں کیخلاف تیسری جماعت تیار کر لی گئی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس نظام کی بدقسمتی ہے کہ عوامی نمائندوں کو حکومت تو مل جاتی ہے۔ اقتدار کسی اور کے پاس ہی رہتا ہے۔ بس شراکت اقتدار ہوتا ہے۔ اختیار منتقل نہیں ہوتا۔


خبر کا کوڈ: 808668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808668/سینیٹ-الیکشن-کا-نتیجہ-کوئی-حیرانی-کی-بات-نہیں-سبطین-سبزواری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org