0
Saturday 3 Aug 2019 22:26

یاتری اور سیاح مقبوضہ کشمیر چھوڑ کر واپس چلے گئے

یاتری اور سیاح مقبوضہ کشمیر چھوڑ کر واپس چلے گئے
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کیلئے سیکورٹی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اُن سے کہا ہے کہ وہ کشمیر میں اپنا قیام مختصر کرکے جتنا جلد ممکن ہوسکے کشمیر چھوڑکر چلے جائیں۔ پرنسپل سیکرٹری داخلہ شالین کابرا کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ امرناتھ یاترا کو نشانہ بنانے سے متعلق انٹلی جنس رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔ چنانچہ کشمیر میں موجودہ سلامتی صورتحال اور سیاحوں و امرناتھ یاتریوں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے یاتریوں اور سیاحوں کو ہدایات دی جاتی ہیں کہ وہ کشمیر میں اپنا قیام مختصر کریں اور جلد از جلد واپس لوٹنے کے اقدامات کریں۔ اس سے قبل بھارتی وزارت داخلہ نے قریب ایک ہفتہ قبل سی آر پی ایف، بی ایس ایف، آئی ٹی بی پی، ایس ایس بی اور دیگر نیم فوجی دستوں کی 100 کمپنیاں فوری طور پر کشمیر بھیجنے کے احکامات صادر کئے تھے۔

حکم نامے کے بعد شہر اور وادی کے دیگر علاقوں میں واقع پٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی بھی لمبی قطاریں دیکھی گئیں اور ہر ایک گاڑیوں میں تیل بھرنے کی دوڑ لگ گئی۔ ہر کسی کی زبان پر صرف ایک بات تھی کہ ریاست میں کچھ ہونے والا ہے۔ افواہیں اور چہ میگوئیاں کے بیچ کہیں کوئی چاول تو کہیں آٹا دالیں، پیاز، آلو و چینی خریدنے میں مصروف نظر آیا۔ ہر طرف افواہوں کا بازار بھی گرم رہا۔ ادھر ریاستی حکومت کی طرف سے ایڈوائزری جاری ہونے کے بعد بھگوتی نگر یاتری نواس جموں میں یاترا کیلئے اپنی باری کا انتظار کررہے یاتریوں میں خوف کی لہر پیدا ہوئی ہے۔ یاتریوں کا کہنا ہے کہ یاترا کو پندرہ اگست تک شیڈول کے مطابق جاری رکھا جائے۔ یاتریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مزید فورسز تعینات کرکے یاترا کو پندرہ اگست تک جاری رکھے۔
خبر کا کوڈ : 808676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش