0
Saturday 3 Aug 2019 20:19

گورنر کی کشمیری عوام سے شانتی بنائے رکھنے کی اپیل

گورنر کی کشمیری عوام سے شانتی بنائے رکھنے کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ کشمیری عوام سے شانتی بنائے رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ کشمیر کو آئینی پرویژنز میں تبدیلی کے بارے میں کوئی علمیت نہیں ہے۔ اس سے قبل گورنر نے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ ایک بیان کے مطابق عمر عبداللہ کی قیادت میں ایک وفد نے گورنر کو یاتریوں اور سیاحوں کو جاری ایڈوائزری کے تناظر میں پیدا صورتحال کے بارے میں بتایا۔

وفد نے عوام کے اضطراب سے گورنر کو آگاہ کیا۔ گورنر ستیہ پال ملک نے وفد کو مطلع کیا کہ حفاظتی صورتحال کے پیش نظر بعض اقدامات ضروری بن گئے تھے۔ انہوں نے تاہم کہا کہ جموں کشمیر حکومت کو کشمیر سے متعلق آئینی پرویژنز میں تبدیلی کے بارے میں کوئی علمیت نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 808677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش