0
Sunday 4 Aug 2019 14:56
دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ ایکسیڈنٹ کے ذریعے مجھے مار دیا جائیگا

سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد اپوزیشن کی تحریک میں تیزی آجائیگی، مخدوم جاوید ہاشمی

سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد اپوزیشن کی تحریک میں تیزی آجائیگی، مخدوم جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک اور سیاہ داغ کا اضافہ کر دیا ہے، مخصوص انداز میں نتائج کی وجہ سے سینیٹ کا الیکشن مشکوک ہوگیا ہے، شکست کے بعد اپوزیشن کی تحریک میں زیادہ تیزی آئے گی، حکومت کس کس کو گرفتار کرے گی، اب تمام کارکن مریم اور بلاول بھٹو ہوں گے، اپوزیشن سے کہتا ہوں کہ عمران خان کو پانچ سال پورے کرنے دیں، لیکن عمران خان حالات اس نہج پر لے جا رہے ہیں کہ چار ماہ بھی مشکل ہیں، میری دعا ہے کہ حمید کا فیض جاری رہے اور وہ چالیس سال تک اسی عہدے پر کام کرتے رہیں، پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آچکا ہے، دن بدن پٹرول کے ریٹ بڑھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی داغدار تاریخ میں سینیٹ کے الیکشن میں ایک اور داغ کا اضافہ ہوا ہے، سینیٹ میں اپوزیشن کے کل 64 سینیٹر کھڑے ہوئے اور چھومنتر کے بعد 14 ووٹ غائب ہوگئے، عمران خان سے مجھے ہمدردی ہے، عمران خان نے اپنی حیثیت خود گنوا دی ہے، چیئرمین سینیٹ سرنڈر کرچکا تھا، اسے کہا گیا کھڑے رہو، بیٹھنا نہیں ہے، الیکشن ہم نے جتوانا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کوئی عدالت آج تک آزادانہ فیصلہ نہیں کرسکی، مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ ایکسیڈنٹ کے ذریعے مجھے مار دیا جائے گا، اس حوالے سے میرے پاس ثبوت بھی موجود ہیں، لیکن مجھے مارنے سے بھی حق سچ کی آواز اب دبائی نہیں جا سکتی۔
خبر کا کوڈ : 808718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش