0
Saturday 3 Aug 2019 22:12

گلگت بلتستان میں سٹیٹ سبجیکٹ رول بحال ہونا چاہیئے، فخر امام

گلگت بلتستان میں سٹیٹ سبجیکٹ رول بحال ہونا چاہیئے، فخر امام
اسلام ٹائمز۔ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سٹیٹ سبجیکٹ رول (باشندگان ریاست کا قانون) بحال ہونا چاہیئے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فخر امام کا کہنا تھاکہ جی بی میں سٹیٹ سبجیکٹ رول کے حوالے سے مطالبات جائز ہیں۔ گلگت بلتستان میں اس قانون کے حوالے سے ہمیں جوابدہ ہونا پڑے گا۔ جی بی کا معاملہ بہت حساس نوعیت کا ہے، حکومت کو اس حوالے سے غور کرنا چاہیئے کیونکہ میں اس خطے کے لوگوں کے احساسات کو سمجھتا ہوں۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں سٹیٹ سبجیکٹ رول 35 اے کے خاتمے سے متعلق ارادے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بھرپور انداز میں ہر جگہ اجاگر کرنا چاہیئے، امریکی صدر ٹرمپ بھی اب اٹھ بیٹھے ہیں، افغانستان کا مسئلہ حل ہوتا ہے اور کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو خطہ میں امن نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور مسئلہ کشمیر پر پیشرفت نہیں کر رہا، کشمیر متنازعہ علاقہ ہے، کشمیری عوام ووٹ کے ذریعے اپنی قسمت کا فیصلہ کریں گے، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، کشمیر کے عوام کو ووٹ کا حق کس طرح دلوانا ہے یہ ہمارا مقصد ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 808726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش