QR CodeQR Code

قراقرم یونیورسٹی میں منیجمنٹ سائنس میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنیکی منظوری

3 Aug 2019 23:02

ایچ ای سی کی جانب سے منطوری ملنے کے بعد پی ایچ ڈی مینجمنٹ سائنسز میں داخلے ستمبر سمسٹر خزاں 2019ء سے شروع کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے کی منظور دے دی۔ جس کے تحت پی ایچ ڈی مینجمنٹ سائنسز میں داخلے ستمبر سمسٹر خزاں 2019ء سے شروع کئے جائیں گے۔ شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے چیئرمین ڈاکٹر افضال احمد نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرانے کی منظوری ملنے پر کمیشن حکام اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ شعبہ مینجمنٹ سائنسز میں پہلے ہی ایم ایس مینجمنٹ سائنسز، بی بی اے، ایم بی اے ساڑھے تین سال اور دو سالہ پروگرام چل رہے ہیں۔ وائس چانسلر کی سرپرستی اور تعاون سے پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرانے کی منظوری ملنا شعبے میں معیار تعلیم کی بلندی اور بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم کمیشن کے مروجہ قواعد و ضوابط کی پاسداری کرتے ہوئے پی ایچ ڈی میں داخل ہونے والے طلباء کو بہترین تعلیم فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 808731

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808731/قراقرم-یونیورسٹی-میں-منیجمنٹ-سائنس-پی-ایچ-ڈی-پروگرام-شروع-کرنیکی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org