0
Saturday 3 Aug 2019 23:53

صیہونی جنرل کیجانب سے اسلامی مزاحمتی تحریکوں کے ٹینک شکن میزائلوں کی اعلیٰ کارکردگی کا اعتراف

صیہونی جنرل کیجانب سے اسلامی مزاحمتی تحریکوں کے ٹینک شکن میزائلوں کی اعلیٰ کارکردگی کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی فوجیوں کی نظر میں فلسطین کی اسلامی تحریکوں کے ٹینک شکن میزائل ایک بڑا خطرہ بن گئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی فوج کے ایک جنرل نے ان میزائلوں کی اعلیٰ کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کے ٹینک شکن میزائل اسرائیلی فوجیوں کی جان کو ایک بڑا خطرہ محسوب ہوتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں تعینات غاصب صیہونی فوج کے ڈپٹی کمانڈر نے علاقے میں ہونے والی اسرائیلی فوج کی مشقوں کے اختتام پر "ویسٹ ریڈیو" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کے گوداموں میں موجود ٹینک شکن میزائلوں سے اسرائیلی شہر "سدیروت" میں تعینات اسرائیلی فوجیوں کی جانوں کو لاحق خطرہ روز روشن کی طرح واضح ہے۔ اس اسرائیلی جنرل کا کہنا تھا کہ تمام اسرائیلی افواج اور اسرائیلی کمانڈ سنٹرز غزہ کے خلاف مختلف قسم کی کارروائیاں کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، جبکہ ہم نے خطرات کے خلاف ہر قسم کی جنگی تیاریاں اور غزہ پر مرگبار حملوں کے لئے تمامتر مشقیں مکمل کر لی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 808740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش