0
Sunday 4 Aug 2019 03:05

نون لیگ اپنے سینیٹرز سے استعفے طلب کیوں نہیں کرتی؟ نفیسہ شاہ نے سوال اٹھا دیا

نون لیگ اپنے سینیٹرز سے استعفے طلب کیوں نہیں کرتی؟ نفیسہ شاہ نے سوال اٹھا دیا
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ نون لیگ اپنے سینیٹرز سے استعفے طلب کیوں نہیں کرتی؟ پیپلز پارٹی کے کارکن نون لیگ کے ساتھ اتحاد سے خوش نہیں تھے۔ نجی نیوز چینل کے مطابق نفیسہ شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن نون لیگ کے ساتھ سے اتحاد سے خوش نہیں تھے، آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری جمہوریت کا دفاع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ کے سینیٹرز سینیٹ الیکشن کے دوران نون لیگ کے کنٹرول میں نہیں رہے۔ نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ نون لیگ اپنے سینیٹرز سے استعفے طلب کیوں نہیں کرتی؟ پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے استعفے دیکر اخلاقی برتری کا ثبوت دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 808754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے