QR CodeQR Code

کچھ لوگ اسلام آباد سے سندھ کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں، صفائی مہم میں وفاق کا ساتھ دیںگے، سعید غنی

4 Aug 2019 03:14

سندھ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت اگر کراچی کے لوگوں کیلئے کچھ کرناچاہتی ہے تو بہت اچھی بات ہے مگر لگتا ہے کہ حکومت کے نفیس برداران نے کراچی میں اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کیں جس کی وجہ سے اب علی زیدی ان کی مدد کے لئے آئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ نے اسلام کوٹ تھر کے4700 خاندانوں کو سو یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مد میں آنیوالے اخراجات سندھ حکومت خود برداشت کریگی، کچھ لوگ اسلام آباد میں بیٹھ کر سندھ کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور وزیر بلدیات سندھ  سعید غنی نے سندھ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اگر کراچی کے لوگوں کیلئے کچھ کرناچاہتی ہے تو بہت اچھی بات ہے مگر لگتا ہے کہ حکومت کے نفیس برداران نے کراچی میں اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کیں جس کی وجہ سے اب علی زیدی ان کی مدد کے لئے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے بہترین مفاد میں مل بیٹھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے، صفائی مہم میں وفاق کا ساتھ دیں گے، سندھ حکومت نے کراچی کے کچرے سے بجلی بنانے کے لئے ایک مفاہمتی یاداشت پردستخط کئے ہیں، کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبے پر کام تیز کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے کابینہ میں کئے جانے والے فیصلوں کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دی۔


خبر کا کوڈ: 808756

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808756/کچھ-لوگ-اسلام-آباد-سے-سندھ-کیخلاف-سازشیں-کر-رہے-ہیں-صفائی-مہم-میں-وفاق-کا-ساتھ-دیںگے-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org