QR CodeQR Code

"اپنی سرزمینوں پر واپسی" کے احتجاجی مظاہرے پر غاصب صیہونی فوجیوں کا حملہ، 21 فلسطینی مظاہرین زخمی

4 Aug 2019 06:14

30 مارچ 2018ء سے شروع ہونے والے "اپنی سرزمینوں پر واپسی" کے عظیم احتجاجی مظاہروں پر غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے تاحال 300 سے زائد فلسطینی مظاہرین شہید جبکہ کم از کم 17000 زخمی ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی علاقے "غزہ کی پٹی" میں ہر ہفتے منعقد ہونے والے "اپنی سرزمینوں پر واپسی" کے عظیم احتجاجی مظاہرے پر غاصب صیہونی فوجیوں نے سرحد پار سے سیدھی فائرنگ کرکے 21 فلسطینی مظاہرین کو زخمی کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ 30 مارچ 2018ء سے شروع ہونے والے "اپنی سرزمینوں پر واپسی" کے عظیم مظاہروں پر غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے تاحال 300 سے زائد فلسطینی مظاہرین شہید جبکہ کم از کم 17 ہزار زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ہر ہفتے منعقد ہونے والے ان احتجاجی مظاہروں کا مقصد غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونیوں کا محاصرہ ختم کروانا اور 1948ء سے پہلے کی صورتحال کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کو ان کی آبائی سرزمینوں پر واپسی کے حق کا حصول ہے۔


خبر کا کوڈ: 808769

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808769/اپنی-سرزمینوں-پر-واپسی-کے-احتجاجی-مظاہرے-غاصب-صیہونی-فوجیوں-کا-حملہ-21-فلسطینی-مظاہرین-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org