QR CodeQR Code

یمن کیجانب سے اپنی شہری آبادی پر سعودی عرب کے حملوں کا بیلسٹک میزائلوں کیساتھ جواب، دسیوں جارح فوجی ہلاک و زخمی

4 Aug 2019 07:01

ذرائع نے یمنی فورسز کیجانب سے "عسیر" و "صعدہ" کے درمیانی علاقے سے جارح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر 3 عدد "زلزال-1" بیلسٹک میزائل فائر کرنے اور سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں ایک سعودی جاسوس ڈرون طیارہ مار گرانے کی اطلاع دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی فوج اور انصاراللہ کے فائٹرز نے ہفتے کے روز جارح سعودی عرب کے جنوبی علاقے "ابواب الحدید" میں جارح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانون پر  3 عدد "زلزال-1" بیلسٹک میزائل فائر کئے ہیں، جس کے نتیجے میں جارح سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے۔ اسی طرح ہفتے کے ہی روز یمنی فورسز نے جارح سعودی عرب کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ بھی مار گرایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی علاقے سے متصل یمنی علاقے "جحفان" میں یمنی فوج اور انصاراللہ کی اینٹی ایئرکرافٹس نے ایک سعودی ڈرون طیارے کو اپنا نشانہ بنایا۔



دوسری جانب جارح سعودی عرب نے اپنے "اپاچی" ہیلی کاپٹرز کے ذریعے یمنی شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ عرب نیوز چینل "المسیرہ" کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی عرب نے یمن کے مشرقی حصے میں واقع صوبہ "المھرہ" کے رہائشی علاقوں کو اپنے اپاچی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سعودی ہیلی کاپٹرز نے یمن کے مشرقی صوبے "المھرہ" کے "العبری" نامی علاقے میں رہائشی مکانوں پر میزائل برسائے ہیں، البتہ سعودی عرب کے اس حملے میں ممکنہ جانی و مالی نقصان کی تاحال کوئی رپورٹ حاصل نہیں ہوسکی۔


خبر کا کوڈ: 808770

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808770/یمن-کیجانب-سے-اپنی-شہری-آبادی-پر-سعودی-عرب-کے-حملوں-کا-بیلسٹک-میزائلوں-کیساتھ-جواب-دسیوں-جارح-فوجی-ہلاک-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org