QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

4 Aug 2019 08:56

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ پاکستان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو بتانا چاہتا ہوں کلسٹر بم کا استعمال جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ یہ نوبت پہلے نہیں آئی تھی کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر کلسٹر بم استعمال کرے، عام شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون خطے کا امن تباہ کر رہا ہے۔ ہمسایہ ملک مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارتی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، امریکی ثالثی پر بھی آگے نہیں بڑھنا چاہتے تو ہم بھی دیکھیں اور کیا راستے ہیں۔ پاکستان نے پہلے ہی اس خدشے کو محسوس کر لیا تھا کہ بھارت کوئی اس طرح کی حرکت کر سکتا ہے۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر کوئی غیر معمولی حرکت ہو سکتی ہے، لائن آف کنٹرول پر مسلسل خلاف ورزی کر کے بھارت خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے اس تشویش میں اضافہ اس لیے بھی ہو گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر دشمن کلسٹر بم استعمال کر رہا ہے۔
 
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو بتانا چاہتا ہوں کلسٹر بم کا استعمال جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ یہ نوبت پہلے نہیں آئی تھی کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر کلسٹر بم استعمال کرے، عام شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس سے مقبوضہ وادی کی صورتحال بگڑ رہی ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا کہ بھارتی فوج کے ہاتھ سے کشمیر نکل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت چاہتا ہے کہ کوئی ایسا واقعہ ہو جس سے پاکستان کیخلاف انگلیاں اٹھیں اور سفارتی محاذ پر ایک مرتبہ پھر پاکستان پر دباؤ آئے اور بعد میں ہم سب کے سامنے صفائیاں پیش کرتے رہیں۔ ہم سفارتکاری کے ذریعے اس صورتحال سے نکل سکتے ہیں۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ثالثی کی پیشکش کی ہے، مودی سرکار اس پر بھی آگے نہیں بڑھنا چاہتی اور مقبوضہ وادی سمیت ایل او سی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنائے رکھتے ہیں تو پاکستان کے پاس کیا آپشن ہیں۔ عالمی برادری کو بھارت پر زور ڈالنا ہو گا اور سوچ و بچار کے بعد ایک ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا تاکہ نئی دہلی مذاکرات کی میز پر آئے۔


خبر کا کوڈ: 808773

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808773/مقبوضہ-کشمیر-بھارت-کے-ہاتھ-سے-نکل-رہا-ہے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org