0
Sunday 4 Aug 2019 09:43

دنیا بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے سے روکے، مشال ملک

دنیا بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے سے روکے، مشال ملک
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر قتل عام کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، دنیا بھارت کو کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے سے روکے۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت آئین سے آرٹیکل 35 اے کا خاتمہ چاہتی ہے، بھارتی عزائم کو بنیاد بنا کر پاکستان کو سلامتی کونسل میں جانا چاہیے۔ یاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، کمر کے مہروں میں تکلیف کے باعث چل پھر نہیں سکتے، چار ماہ سے تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، آنکھوں میں بلڈ کلاٹ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران آرٹیکل 35 اے کو ختم کرنا چاہتے ہیں، کشمیر کی ڈیمو گرافی کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں، ہندوستان چاہتا ہے کہ کشمیر میں ہندوئوں کو آباد کیا جائے۔ امریکی صدر سمیت عالمی رہنماؤں نے کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کی بات ہے لیکن ہندوستان اس مسئلے کو حل کرنا نہیں چاہتا۔
خبر کا کوڈ : 808779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش