QR CodeQR Code

ٹیکساس میں فائرنگ، 20 افراد ہلاک

4 Aug 2019 09:58

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کا نام Patrick Crusius ہے جو ڈیلس کا رہائشی ہے۔ ٹیکساس کے Cielo Vista Mall میں فائرنگ کا یہ واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا، ویک اینڈ کی وجہ سے شاپنگ مال میں اس وقت لوگوں کی نسبتاً زیادہ تعداد ہوتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے سرحدی شہر الپاسو میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے۔ 21 برس کے ایک مشتبہ سفید فام شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس چیف نے کہا کہ فائرنگ کی تحقیقات نفرت انگیز جرم کے تناظر میں کی جا رہی ہے، ملزم سے برآمد مواد میں ممکنہ نفرت انگیز جرم  کے اشارے ملے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کا نام Patrick Crusius ہے جو ڈیلس کا رہائشی ہے۔ ٹیکساس کے Cielo Vista Mall میں فائرنگ کا یہ واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا، ویک اینڈ کی وجہ سے شاپنگ مال میں اس وقت لوگوں کی نسبتاً زیادہ تعداد ہوتی ہے۔ حملہ آور نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔ امریکی میڈیا نے 20 افراد کی موت کا دعویٰ کیا ہے تاہم اٹارنی جنرل نے 15 اموات کی تصدیق کی ہے۔ انٹرا سٹیٹ 10 کے مشرقی جانب مال میں فائرنگ کے بعد لوگوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ علاقے سے دور رہیں۔ یہ علاقہ میکسیکو کی سرحد کے قریب ہے۔


خبر کا کوڈ: 808783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808783/ٹیکساس-میں-فائرنگ-20-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org