QR CodeQR Code

تمام مین اسٹریم جماعتیں متحد ہیں، محبوبہ مفتی

4 Aug 2019 12:11

وسطی ضلع بڈگام میں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس، کانگریس اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ورکر متحد ہوجائیں تاکہ ہم اجتماعی طور پر کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرسکیں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے دفاع کے حوالے سے تمام مین اسٹریم سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر کو جن حالات کا سامنا اس وقت درپیش ہے، اُن کے تناظر میں ہمیں ہر اُس بات اور بیان سے دور رہنا ہوگا جس سے ہمارے اتحاد کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ وسطی ضلع بڈگام میں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس، کانگریس اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ورکر متحد ہوجائیں تاکہ ہم اجتماعی طور پر کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرسکیں۔

محبوبہ مفتی نے بتایا کہ دفعہ 35 A اور دفعہ 370 کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے جموں و کشمیر کی مین اسٹریم سیاسی پارٹیاں کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہیں۔ جموں و کشمیر میں اُبھرتی صورتحال کے تناظر میں کل جماعتی اجلاس بلائے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں پی ڈی پی صدر نے کہا کہ کل جماعتی اجلاس طلب کرنا ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر منحصر ہے، وہی اجلاس کے حوالے سے تاریخ مقرر کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 808802

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808802/تمام-مین-اسٹریم-جماعتیں-متحد-ہیں-محبوبہ-مفتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org