QR CodeQR Code

سری نگر کے حالات 15روز میں کشیدہ ہوتے دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

4 Aug 2019 11:35

سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ مودی ایک دہشت گرد رہنما ہیں جو مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل تھرٹی فائیو اے کو ختم کر کے دہلی کے زیراثر لانا چاہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔  وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ آئندہ پندرہ روز میں سری نگر کے حالات کشیدہ ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ مودی ایک دہشت گرد رہنما ہیں جو مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل تھرٹی فائیو اے کو ختم کر کے دہلی کے زیراثر لانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکسپوز کیا ہے کہ اس کی بھارت میں زبان کچھ اور امریکا میں کچھ اور ہوتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 808804

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808804/سری-نگر-کے-حالات-15روز-میں-کشیدہ-ہوتے-دیکھ-رہا-ہوں-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org