QR CodeQR Code

دفعہ 370 اور 35 اے کشمیر کے متنازعہ ہونے کی مستند دلیل ہے، سید علی گیلانی

4 Aug 2019 14:44

حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین نے کہا کہ خصوصی دفعات کو کھوکھلا اور بے اثر کرنے کے اصل ذمہ دار اور مجرم یہاں کے بھارت نواز جماعتیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ دفعہ 370 اور 35 اے  اگرچہ کھوکھلے ہی ہیں، لیکن ان کی اپنی ایک تاریخ، ایک پہچان اور ریاست کے متنازعہ ہونے کی ایک مستند اور عالمی طور پر تسلیم شدہ دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت اس دستاویز کو ختم کرکے یہاں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کا ایک گھناؤنا اور مکروہ کھیل کھیلنے کی تیاریاں کررہی ہے۔ انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کسی بھی مہم جوئی کی پوری طاقت سے مزاحمت کی جائے گی۔ حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین نے کہا کہ خصوصی دفعات کو کھوکھلا اور بے اثر کرنے کے اصل ذمہ دار اور مجرم یہاں کے بھارت نواز جماعتیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 808805

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808805/دفعہ-370-اور-35-اے-کشمیر-کے-متنازعہ-ہونے-کی-مستند-دلیل-ہے-سید-علی-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org