0
Sunday 4 Aug 2019 14:44

کشمیر خطے کے انسانی پہلو بھی ہیں، سجاد لون

کشمیر خطے کے انسانی پہلو بھی ہیں، سجاد لون
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کئے جانے والے متعدد حکمناموں کی وجہ سے اہل کشمیر کو خوف کا شکار بنایا جارہا ہے۔ سجاد لون نے کہا کہ یہ انتہائی اہم ہے کہ حکومت وقت یہ نہ سوچے کہ کشمیر محض ایک زمینی ٹکڑے کا نام ہے بلکہ کشمیر کے جغرافیائی خطے کے انسانی پہلو بھی ہیں۔ سجاد لون نے مزید کہا کہ حکومتی سطح پر جاری ہونے والے متعدد حکمناموں نے گذشتہ کچھ روز سے اہل کشمیر کے اندر خوف اور غیر یقینیت کو جنم دیا ہے۔

سجاد لون نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایڈائزریوں کی بڑی تعداد حفاظتی معاملات سے جڑی ہیں، یہ سیکورٹی فورسز کی سرگرمیوں سے متعلق یا اُن کی تعیناتی سے متعلق ہیں، یہ یاتریوں اور سیاحوں کو کشمیر چھوڑ کر چلے جانے سے متعلق ہیں، یہ ٹھیک نہیں ہے کہ حکومت وقت یہاں رہنے والے لوگوں تک محض ایڈوائزریوں کے ذریعے پہنچے۔ سجاد لون نے بھارتی حکومت سے اپیل کی کہ عوام تک پہنچ کر اُن کا کنفیوژن دور کرے۔
خبر کا کوڈ : 808808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش