0
Sunday 4 Aug 2019 11:55

خیبر پختونخوا میں آج یوم شہداء پولیس منایا جا رہا ہے

خیبر پختونخوا میں آج یوم شہداء پولیس منایا جا رہا ہے
اسلام ٹائمز۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے خیبر پختونخوا پولیس کے افسران و اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج 4 اگست کو ”یوم شہدا پولیس“ بھر پور طریقے سے منایا جا رہا ہے، جبکہ مرکزی تقریب پشاور صدر میں واقع شادی ہال میں منعقد کی جائے گی جس میں حکومتی و سول اعلٰی شخصیات اور شہداء کے ورثاء شرکت کریں گے۔ تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا کے 1700 پولیس افسران اور اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ 4 اگست کو ایڈیشنل آئی جی پولیس صفت غیور کی یاد میں یوم شہدا منایا گیا تھا، جس کے بعد اب یہ چوتھی مرتبہ یوم شہداء منایا جائے گا۔ دیکھا جائے تو 2009ء صوبے کی تاریخ میں بدترین سال تھا، کیونکہ اس سال 207 اہلکار شہید ہوئے، ملک بھر میں دہشت گردی اور بدامنی کی لہر میں اضافہ کے دوران 2007ء سے 2014ء تک سینکڑوں اہلکاروں نے ملک وقوم کیلئے جام شہادت نوش کیا۔ ان شہداء میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، ایس پیز، ڈی ایس پیز کے علاوہ 25 انسپکٹرز، 115 سب انسپکٹرز، 131 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 148 ہیڈ کانسٹیبلز اور 1200 سے زائد کانسٹیبلز نے جام شہادت نوش کیا۔ اس کے علاوہ دہشت گردی کے واقعات میں سینکڑوں پولیس اہلکار عمر بھر کیلئے معذور ہوئے، 1970ء سے 2000ء تک 30 سالوں کے دوران 292 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ تاہم 2000ء کے بعد ملک میں دہشت گردی کی لہر میں اضافہ ہوا جس کے بعد 18 سالوں کے دوران 1300 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار خیبر پختونخوا پر قربان ہوگئے۔ خیبر پختونخو ا پولیس کے شہداء میں مردوں کے ساتھ خواتین شہداء بھی شامل ہیں، جبکہ اس کے علاوہ اسپیشل فورس پولیس کے شہداء بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 808816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش