0
Sunday 4 Aug 2019 12:10

پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی تیمور خان اور نور عالم خان آمنے سامنے

پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی تیمور خان اور نور عالم خان آمنے سامنے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی تیمور خان جھگڑا اور نور عالم خان سوشل میڈیا میں آمنے سامنے آ گئے۔ رکن خیبر پختونخوا اسمبلی تیمور خان جھگڑا نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ میری توجہ رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کی نہ مناسب ویڈیوز کی جانب مبذول کرائی گئی ہے، تاہم میری پرورش مجھے ایسی زبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ میری ذات سے متعلق کہا گیا ہے اس لئے میں کچھ چیزوں کی وضاحت کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔ تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ میں کسی قسم کی دھمکیوں اور دھونس سے ڈرنے والا نہیں ہوں، اس طرح کی گندی سیاست نہیں ہونی چاہیئے، مجھ پر تنقید کریں لیکن تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے۔ یہ فنڈز کسی ایم پی اے اور ایم این اے کے نہیں ہیں۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کی کچھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں وہ اپنے ہی پارٹی کے صوبائی وزیر پر برس رہے ہیں۔ نور عالم خان نے اپنی تقریر میں تیمور خان جھگڑا پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی آدمی نہیں ہے، لیکن وہ میرے علاقہ کا فنڈ غائب کر رہا ہے، میں اس کے پیچھے اس کے گاؤں جاؤں گا اور اسے وہیں کھینچوں گا۔ تیمور خان جھگڑا نے نور عالم خان کے کچھ ویڈیو کلب سوشل میڈیا پر جاری کئے ہیں جس میں وہ تیمور خان کے خلاف سخت الفاظ استعمال کر رہے ہیں جن کی عوام کی جانب سے بھی مذمت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 808819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش