0
Sunday 4 Aug 2019 12:09

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فائرنگ سے مزید7 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فائرنگ سے مزید7 کشمیری شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کر کے مزید 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں مزید 7 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ دوسری جانب  ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران گھر کے ملبے سے مزید 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ گذشتہ روز بھی قابض بھارتی فوج نے 2 الگ الگ واقعات میں سرچ آپریشن کے دوران ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا، شہید ہونے والے نوجوان مقامی یونیورسٹی کے طالبعلم تھے۔ واضح رہے کہ 4 روز قبل بھی بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پورہ میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا اور کل مزید 2 نوجوانوں کو نشانا بنایا گیا جبکہ گذشتہ 4 دنوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 808820
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش