0
Sunday 4 Aug 2019 12:53

عالمی برادری کی خاموشی سے بھارت کو مظالم پر شہہ ملتی ہے، اسد عمر

عالمی برادری کی خاموشی سے بھارت کو مظالم پر شہہ ملتی ہے، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیرخزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ دنیا کی خاموشی نے بھارت کو شہ دے دی ہے اور عالمی برادری کے سکوت سے فائدہ اٹھا کر وہ معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم میں اضافہ کرتا جا رہا ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو رات کی تاریکی میں بالاکوٹ پر بزدلانہ بھارتی حملے کا نوٹس لینا چاہئیے تھا، لگتا ہے اس حملے کے بعد ملنے والی رسوائی سے بھارت نے کچھ بھی سبق نہیں سیکھا۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ شہری آبادی پر کلسٹر بموں کی بارش کر کے بھارت انسانی حقوق کی پامالی کی شرمناک سطح تک جا پہنچا ہے اور وہ کشمیر میں ایک نئی شرارت کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا بھارت کے پاگل پن کے پیچھے امریکی صدر ٹرمپ کا کشمیر کو حل طلب عالمی تنازعہ قرار دینا ہے یا افغان امن عمل سے مکمل طور پر لاتعلق ہونے نے بھارت کی مت مار دی ہے؟۔ پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ وجہ جوبھی ہو بھارتی رویہ خطے کی سلامتی اور امن خطرے میں ڈال رہا ہے، وہ 70 سال سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلسل ناکامی سے تنگ آکر انتہاء پسند ہندو قیادت ظلم و سفاکیت کی انتہا چاہتی ہے، یہ حربے اور سارے مذموم ارادے انشاءاللہ خاک میں مل جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 808828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش