QR CodeQR Code

کوئی اہلکار شہید ہو تو لگتا ہے میرے جسم کا عضو کٹ گیا، آئی جی پنجاب

4 Aug 2019 15:26

تقریب سے خطاب میں عارف نواز کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے اللہ نے مجھے ایسی فورس کی کمان سونپی جس کے پندرہ سو سے زائد سپوتوں نے اپنے لہو سے آبیاری کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں شہیدوں کی فیملیز کا وارث ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ جنگ ہو یا زمانہ امن، وطن نے جب بھی قربانی مانگی ہے اس کے شیر دل جوانوں نے کبھی فوج کی وردی میں اور کبھی پولیس کی وردی میں اپنے فرائض کا حق ادا کرتے ہوئے جان نچھاور کی ہے۔ پولیس کے انہیں شہیدوں کو یوم شہداء کے موقع پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لاہور پولیس کی جانب سے الحمرا ہال میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں شہداء کی فیملیز، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان، سی سی پی او لاہور بشیر احمد ناصر سمیت اعلی پولیس افسران اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں بچوں نے نغمے پیش کیے تو حاظرین جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئ۔

تقریب میں شہداء کے لواحقین نے تقاریر کر کے پنجاب پولیس کی قربانیوں کو سراہا۔ تقریب سے خطاب میں پنجاب پولیس کے چیف کیپٹن ر عارف نواز خان کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے اللہ نے مجھے ایسی فورس کی کمان سونپی جس کے پندرہ سو سے زائد سپوتوں نے اپنے لہو سے آبیاری کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں شہیدوں کی فیملیز کا وارث ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی اہلکار شہید ہوتا ہے تو مجھے لگتا ہے میرے جسم کا کوئی عضو کٹ گیا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ شہیدوں کی فیملیز کو اچھی سہولیات دینے کیلیے ہماری حکومت پوار تعاون کرے گی۔ چار اگست یوم شہدا کی تقریب میں پولیس افسران نے اپنے شہدا کو ماتھے کا جھومر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شہدا کی قربانیوں کبھی نہیں بھولیں گے۔


خبر کا کوڈ: 808849

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808849/کوئی-اہلکار-شہید-ہو-لگتا-ہے-میرے-جسم-کا-عضو-کٹ-گیا-ا-ئی-جی-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org