0
Sunday 4 Aug 2019 16:29

پاراچنار، تحریک حسینی کیجانب سے مزار قائد شہید پر انکی 31ویں برسی کی تقریب کا انعقاد

پاراچنار، تحریک حسینی کیجانب سے مزار قائد شہید پر انکی 31ویں برسی کی تقریب کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ علامہ سید عارف حسین الحسینی عالمی سطح پر اتحاد بین المسلمین کے داعی و علمبردار  تھے۔ ملک میں اسلام اور پاکستان دشمن عناصر نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور اتفاق کی بنتی فضا کو محسوس کرتے ہی علامہ کو شہید کرنے کا فیصلہ کیا، بھارت کی جانب سے شہریوں پر کلسٹر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار علمائے کرام نے ملت جعفریہ پاکستان کے شہید رہنما علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 31 ویں برسی کے موقع پر ان کے مزار پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع سے تحریک حسینی کے سربراہ اور سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی، سابق صوبائی مشیر علامہ رمضان توقیر، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ سید محمد سبطین سبزواری، سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین، صدر تحریک حسینی علامہ یوسف حسین جعفری، نائب صدر تحریک حسینی حاجی عابد حسین، صدر مجلس علمائے اہل بیت مولانا زاہد حسین انقلابی اور شعبہ زائرین قم کے مسئول علامہ ناصر عباس انقلابی نے کہا کہ عارف الحسینی کی شہادت میں ملوث عناصر کا عبرت ناک انجام دنیا نے دیکھ لیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے مکتب فکر کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں مسلمانوں کے مابین اختلافات پیدا کرنے والے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ خیانت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ سیاست کے اصل حقدار علماء ہی ہیں۔ موجودہ دور میں سیاستدانوں نے اس میدان کو غلیظ کر دیا ہے. علماء چاہیں تو ایران کی طرح شائستہ سیاست کو پروان چڑھا سکتے ہیں۔ علماء کرام نے لائن آف کنٹرول پر سویلین آبادی پر کلسٹر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کا وحشانہ فعل قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 808851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش