بلوچستان، ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کرنیکا منصوبہ ناکام
4 Aug 2019 19:01
سکیورٹی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غرض سے 7 راکٹ اور دیگر دھماکا خیز مواد ریلوے ٹریک کے نیچے نصب کیا تھا، پولیس کے مطابق کوئٹہ میں سریاب کسٹم کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے جدید اسلحے سے فائرنگ کر کے باپ مولوی عبدالحئی اور بیٹا عبدالحفیظ کو قتل کر دیا۔
اسلام ٹائمز۔ بولان میں سکیورٹی فورسز نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ریلوے ٹریک کے نیچے نصب دھماکا خیز مواد ناکارہ بنا دیا گیا، کوئٹہ میں پرانی دشمنی کے شاخسانہ پر فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے، بارکھان میں بھتیجے نے فائرنگ کر کے اپنے چچا کو قتل کر دیا، خضدار میں مال بردار گاڑی کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ژوب میں 2 گروپوں میں تصادم سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے ضلع بولان میں ہفتے کے روز سکیورٹی فورسز اور لیویز فورس نے دوران چیکنگ مچھ کے قریب ریلوے ٹریک سے آئی ڈی اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا، جسے اسپیشل برانچ کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا، سکیورٹی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غرض سے 7 راکٹ اور دیگر دھماکا خیز مواد ریلوے ٹریک کے نیچے نصب کیا تھا، پولیس کے مطابق کوئٹہ میں سریاب کسٹم کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے جدید اسلحے سے فائرنگ کر کے باپ مولوی عبدالحئی اور بیٹا عبدالحفیظ کو قتل کر دیا، ضلع بارکھان کے علاقے دولاندی کے مقام پر بھتیجے نے فائرنگ کرکے اپنے چچا غلام رسول ولد دین محمد کو قتل کردیا، ملزم کی گرفتاری کیلیے لیویز نے کارروائی شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ: 808865