QR CodeQR Code

صادق سنجرانی کی کامیابی سے اپوزیشن تتر بتر ہوگئی، سید خاور علی شاہ

4 Aug 2019 19:11

ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید گروپ کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، ملک سے آہستہ آہستہ مسائل حل ہو جائیں گے، عمران کی قیادت میں ملک ترقی کریگا، سینیٹ میں صادق سنجرانی کی جیت سے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے کہا ہے کہ حلقہ کی عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، عوام کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت دن بدن ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں مصروف عمل ہے، عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا، صادق سنجرانی کی کامیابی سے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، عوام کی تکلیف میری تکلیف ہے، مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ہیں، تمام کام میرٹ کی بنیاد پر کریں گے، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا، ہمارے دروازے ہر وقت عوام کے لیے کھلے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، ملک سے آہستہ آہستہ مسائل حل ہو جائیں گے، عمران کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا، سینیٹ میں صادق سنجرانی کی جیت سے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 808866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808866/صادق-سنجرانی-کی-کامیابی-سے-اپوزیشن-تتر-بتر-ہوگئی-سید-خاور-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org