0
Sunday 4 Aug 2019 19:56

ضمیر فروشی سیاسی نظام کی خدمت نہیں، معصوم نقوی

ضمیر فروشی سیاسی نظام کی خدمت نہیں، معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہلسنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ جمہوریت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، پاکستان کے ایک جمہوری ملک ہے، جمہوریت نہیں رہے گی تو انارکی پھیلنے کا اندیشہ ہے، پاکستان کو پہلے ہی مارشل لاوں کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ سینیٹ میں جو تماشا ووٹ کیلئے ضمیر فروشی کا ہوا، اس پر فخر کرنا ڈھٹائی کی انتہا اور بے شرمی ہے، یہ سیاسی نظام کی خدمت نہیں، تباہی و بربادی ہے، نقصان جمہوریت کا ہوا، جو کسی طور قابل تعریف عمل نہیں، ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے معصوم نقوی نے کہا کہ جمہوریت ہی اس ملک کا مقدر ہے۔ جمہوریت کے نام پر مفاد پرستی کی سیاست قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان خود انتخابی دھاندلی اور ضمیر فروشی کیخلاف جدوجہد کرتے رہے ہیں۔ اب انہیں چاہیے کہ وہ اپنے ساتھیوں کو ایسی لعنت سے دور رکھیں۔ اس بے ضمیری کی مثال سینیٹ کی جمہوری تاریخ میں پہلے نہیں ملتی۔ ہمیں اپنے مسائل خود حل کرنا ہوں گے۔ اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اپنے گریبان کے اندر جھانک لیں کہ کتنے لوگ ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور مفاد پرستی کی سیاست نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 808871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش