0
Sunday 4 Aug 2019 20:19

سینیٹ چیئرمین کیخلاف تحریک ناکام ہونے سے ثابت ہوگیا اپوزیشن ملک و قوم کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، مخدوم زین قریشی

سینیٹ چیئرمین کیخلاف تحریک ناکام ہونے سے ثابت ہوگیا اپوزیشن ملک و قوم کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، مخدوم زین قریشی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدوم زادہ زین قریشی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں آج بھی مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی رکاوٹ ہے، لیکن موجودہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی، کرپشن و لوٹ مار کرنے والے کسی صورت نہیں بچ سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما چوہدری مقبول آرائیں کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں چوہدری مقبول احمد آرائیں، رانا عبد الجبار، چوہدری نیاز احمد، حاجی رانا فاروق، چوہدری ارشد محمود، رائو حنیف، ملک مشتاق تھہیم، حامد، زرین ارشد، رانا یسین، چوہدری شفیق احمد، چوہدری یسین بھی موجود تھے۔ مخدوم زادہ زین قریشی نے مزید کہا کہ سینیٹ چیئرمین کے خلاف اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہونے سے ثابت ہوگیا ہے کہ اپوزیشن درحقیقت ملک و قوم کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، جنہیں عام انتخابات میں بھی عوام نے مسترد کر دیا تھا اور آج اپوزیشن کو سینیٹ میں بھی بری طرح ناکامی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 808874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش