QR CodeQR Code

امام علی (ع) کی ولایت کے ماننے والے کبھی تقسیم نہیں ہوسکتے، علامہ احمد اقبال رضوی

4 Aug 2019 21:27

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے پریڈ گراونڈ میں ناصران ولایت کانفرنس سے خطاب میں نے کہا کہ نوے فیصد خطرات داخلی دشمن سے ہیں، جو دشمن کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال نے کہا ہے کہ دشمن کی سازش ہے کہ ملت جعفریہ کو ٹکروں اور گروہوں میں تقسیم کر دیا جائے اور بصیرت یہی ہے کہ ہم تقسیم نہ ہوں، قائد شہید نے ساڑھے چار سال کے مختصر عرصے میں ہمیں بصیرت عطا کی اور بتایا کہ زندہ کس طرح رہنا ہے۔ پریڈ گراونڈ میں ناصران ولایت کانفرنس سے خطاب میں علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ نوے فیصد خطرات داخلی دشمن سے ہیں، جو دشمن کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، امام علی علیہ السلام کی ولایت کے ماننے والے کبھی تقسیم نہیں ہوسکتے، اختلاف فقط اس لیے ہوسکتا ہے کہ بعض افراد ذاتی شہرت کی خاطر اختلافات کو پروان چڑھاتے ہیں، ملت جعفریہ کے اندر جتنے بھی اختلاف ہیں، وہ ذاتی خواہشات کی وجہ سے ہیں، ہوائے نفس اس کے پیچھے ہیں، شیطان کی پیروی نہ کریں، آئیں ملکر امام زمانہ علیہ اسلام کی پیروی کریں۔ ذاکرین سمیت ملت کے تمام دھڑوں کو ایک کریں، یہی قائد شہید کی فکر تھی۔


خبر کا کوڈ: 808888

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808888/امام-علی-ع-کی-ولایت-کے-ماننے-والے-کبھی-تقسیم-نہیں-ہوسکتے-علامہ-احمد-اقبال-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org