0
Sunday 4 Aug 2019 22:18

مقبوضہ کشمیر میں اضافی بھارتی فوج جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے، قومی سلامتی کمیٹی

مقبوضہ کشمیر میں اضافی بھارتی فوج جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے، قومی سلامتی کمیٹی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیردفاع پرویزخٹک، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر شریک ہوئے۔  اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شرکاء نے لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی اقدامات سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال انتہائی خراب ہورہی ہے اور بھارتی عزائم داخلی وخارجی سطح پر عیاں ہوچکے ہیں، بھارت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے پریشانی میں پرخطر آپشنز اختیار کرسکتا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اضافی بھارتی فوج جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے، بھارتی عزائم خطے میں تشدد بڑھا کر اسے فلیش پوائنٹ بناسکتے ہیں، بھارت اوچھے ہتھکنڈے چھوڑ کر تنازعے کے پرامن حل کی طرف بڑھے۔
 
خبر کا کوڈ : 808901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش