0
Sunday 4 Aug 2019 22:19

اپر کوہستان، فوجی ایمبولینس دریاء میں گر گئی، کیپٹن سمیت 4 اہلکار جاں بحق

اپر کوہستان، فوجی ایمبولینس دریاء میں گر گئی، کیپٹن سمیت 4 اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں پاک فوج کی ایمبولینس دریاء میں گرنے سے کیپٹن سمیت 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع کوہستان کے مطابق حادثہ آج داسو کے قریب شاہراہ قراقرم پر پیش آیا جہاں فوجی ایمبولینس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریا میں جا گری جس کے نتیجہ میں ایک کیپٹن اور 3 جوان جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے اپر کوہستان میں فوجی ایمبولینس دریا میں گرنے اور ایک کیپٹن سمیت 4 جوانوں کی  قیمتی جانیں ضائع ہونے پر شدید افسوس اور غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، اس ضمن میں اپر کوہستان کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایمبولینس اور لاشوں کی تلاش میں پاک فوج سے بھر پور تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی جاں بحق ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام اور غمزدہ خاندانوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطاء کرے۔
خبر کا کوڈ : 808902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش