0
Sunday 4 Aug 2019 22:25

اسلام آباد، یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد

اسلام آباد، یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پولیس کے شہداء اور انکے ورثاء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان تھے۔ تقریب میں ڈی آئی جی سیکیورٹی وقار احمد چوہان، ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر محمد سلیم سمیت سینئیر پولیس افسران اور شہداءکی فیملیز نے شرکت کی۔ آئی جی اسلام آباد نے پولیس لائن میں یاد گار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ آئی جی اسلام آباد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آ باد پولیس کے 42 افسران و جوانوں نے ملک کی خاطر اور اس میں رہنے والے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے جام شہادت نوش کیا۔ اس موقع پر شہداء کے ورثاء نے آئی جی اسلام آباد کو اپنی مشکلات سے آگاہ کیا، جس پر آئی جی اسلام آباد نے فوری طور پر مشکلات دور کرنے کے احکامات جاری کئے اور شہداء کے بچوں کو پیار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم شہداء کے بچوں کی تعلیم کے لئے بندوبست کریں گے اور ملک کی بڑی یونیورسیٹیز کا خرچہ آئی جی آفس برداشت کرے گا۔ آئی جی نے کہا کہ یہ ہمارے پولیس شہداء کے کارنامے ہیں کہ آج پاکستانی عوام اپنے گھروں میں سکون کی نیند سوتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر آئی جی اسلام آباد نے شہداء کی فیمیلیز میں چیک تقسیم کئے۔
 
خبر کا کوڈ : 808903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش