QR CodeQR Code

امن و امان قائم کروانے میں سندھ پولیس ہر طرح کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

4 Aug 2019 23:21

لاڑکانہ میں یوم شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ماضی میں امن و امان کیلئے کوشاں پولیس افسران کو چن چن کر شہید کیا گیا، تب پولیس وردی پہنتے ہوئے ہی ڈر لگتا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اچھی طرح یاد ہے کہ سندھ میں امن و امان کیلئے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فورس کو لایا گیا، ماضی میں امن و امان کیلئے کوشاں پولیس افسران کو چن چن کر شہید کیا گیا، تب پولیس وردی پہنتے ہوئے ہی ڈر لگتا تھا۔ لاڑکانہ پولیس ٹریننگ اسکول میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبرپختونوا میں سب سے زیادہ شہادتوں کے بعد صوبہ سندھ کا نمبر آتا ہے، چیلنجز کے باوجود امن و امان قائم کروانے میں سندھ پولیس ہر طرح کی صلاحیت رکھتی ہے، ہم سندھ پولیس کو جدید اسلحہ سمیت ہر سطح پر معاونت فراہم کریں گے اور اب سندھ پولیس کی معاونت میں کسی قسم کی کوتاہی نظر نہیں آئے گی۔


خبر کا کوڈ: 808910

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808910/امن-امان-قائم-کروانے-میں-سندھ-پولیس-ہر-طرح-کی-صلاحیت-رکھتی-ہے-وزیراعلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org