QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی اضافی نفری پر تشویش ہے، او آئی سی

5 Aug 2019 00:31

اسلامی ممالک کی تنظیم نے نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس کو حل کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ او آئی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش ہے، مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی اضافی نفری پر بھی تشویش ہے۔ او آئی سی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس کو حل کیا جائے۔ او آئی سی نے بھارتی فوج کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزیوں کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت کی جانب سے سویلین آبادی پر کلسٹربم کے استعمال پر شدید تشویش ہے۔ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گھمبیر ہوتی صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر طاقت کا استعمال انتہائی قابل مذمت ہے۔


خبر کا کوڈ: 808918

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808918/مقبوضہ-کشمیر-میں-بھارتی-فوج-کی-اضافی-نفری-پر-تشویش-ہے-او-آئی-سی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org