0
Monday 5 Aug 2019 01:17

علی زیدی کی نام نہاد کراچی صفائی مہم فوٹو سیشن سے زیادہ کچھ نہیں ہے، مرتضیٰ وہاب

علی زیدی کی نام نہاد کراچی صفائی مہم فوٹو سیشن سے زیادہ کچھ نہیں ہے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے  کہا ہے کہ کراچی کو برباد کرنے والے آج دوسروں پر الزام تراشی کر رہے ہیں، کراچی کی تباہی کا سندھ حکومت پر الزام آج کا بڑا لطیفہ ہے، میئر سے کچھ بنتا نہیں تو الزام تراشی پر اتر آتے ہیں، علی زیدی کی نام نہاد کراچی صفائی مہم فوٹو سیشن سے زیادہ کچھ نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کے بیان اور وفاقی وزیر علی زیدی کی صفائی مہم پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وسیم اختر بتائیں کون سی طاقت نے انہیں شہر کی صفائی ستھرائی سے روک رکھا ہے؟ اپنی نااہلی اور غفلت دوسروں پر تھوپنے سے گریز کریں، ہر ادارے اور شخص نے اپنی ذمہ داری نبھائی ہوتی تو کراچی والوں کو سکھ کا سانس نصیب ہوتا، افسوس کراچی کے دعویداروں نے ہی اس شہر کو نوچ کر تباہی کے دہانے پر پہنچایا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی نام نہاد صفائی مہم فوٹو سیشن سے زیادہ کچھ نہیں، ان سے بحری امور سنبھالے نہیں جاتے اور چلے ہیں شہر صاف کرنے، بلدیاتی اداروں کے کام کو اپنے کھاتے میں ڈالنا کوئی پی ٹی آئی والوں سے سیکھے۔ انہوں نے کہا کہ علی زیدی نے ڈی ایم سی کیماڑی کی صفائی مہم کا کریڈٹ ٹویٹ داغ کر اپنے کھاتے میں ڈال لیا، انکی فوٹو سیشن ٹیم کیلئے دعاگو ہیں، نالے صاف کرنے کے دعویدار جان لیں کراچی میں 556 چھوٹے بڑے نالے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 808921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش