QR CodeQR Code

بھارت وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کا غصہ کشمیریوں پر نکال رہا ہے، عمران اسماعیل

5 Aug 2019 01:22

کراچی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور غیر مسلح کشمیریوں پر بھارت کی طرف سے کلسٹر بم کے استعمال کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ بھارت قتل عام کررہا ہے، کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور غیر مسلح کشمیریوں پر بھارت کی طرف سے کلسٹر بم کے استعمال کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم  کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیر کا معاملہ اٹھائے گا، پوری دنیا کو بھارتی جارحیت کی مذمت کرنا چاہیئے، وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ  امریکا کا غصہ بھارت کشمیریوں پر نکال رہا ہے۔ کراچی میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور غیر مسلح کشمیریوں پر بھارت کی طرف سے کلسٹر بم کے استعمال کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ بھارت قتل عام کررہا ہے، کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیر کا معاملہ اٹھائے گا، پوری دنیا کو بھارتی جارحیت کی مذمت کرنا چاہیئے۔ انہوں نے  عالمی برادری سے پرر زور اپیل کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم ختم کروانے کے لئے بھارتی حکومت پر زور ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا حق خود ارادیت ان کا اخلاقی حق ہے، کشمیر کے مسئلہ کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق ہی ممکن ہے، صورتحال واضح ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ  امریکا کا غصہ بھارت کشمیریوں پر نکال رہا ہے، پوری دنیا بھارت کے جارحانہ رویہ کا نوٹس لے۔


خبر کا کوڈ: 808922

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808922/بھارت-وزیراعظم-عمران-خان-کے-کامیاب-دورہ-امریکا-کا-غصہ-کشمیریوں-پر-نکال-رہا-ہے-اسماعیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org