0
Monday 5 Aug 2019 01:35

سندھ حکومت نے 2 ہزار ارب کھالئے، پورا پاکستان حساب مانگ رہا ہے، میئر کراچی

سندھ حکومت نے 2 ہزار ارب کھالئے، پورا پاکستان حساب مانگ رہا ہے، میئر کراچی
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے 2 ہزار ارب کھالئے، ہم سے حساب مانگتے ہیں، پورا پاکستان سندھ حکومت سے حساب مانگ رہا ہے، سندھ حکومت نے کراچی کے پیسے کھالئے، کراچی 6 ارب روپے دیتا ہے، پیسے کہاں جارہے ہیں؟ کلین کراچی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ سندھ حکومت سے بارہا درخواست کی کراچی کی مدد کریں لیکن کچھ نہ ہوا، نالوں کی صفائی کیلئے بھی سندھ حکومت نے ہمیں مکمل فنڈز نہیں دیئے۔ انہوں نے کہا کہ 3 سال سے اختیارات کی جنگ لڑ رہا ہوں، کراچی کے ایم سی نہیں چلا رہا میرے پاس محدود وسائل ہیں، اتنی بارش ہوئی لیکن آپ دیکھیں کہ ایک بھی نالا اوور فلو نہیں ہوا، لاڑکانہ اور سیہون کھنڈر میں تبدیل ہوچکے ہیں، کوئی تو سندھ حکومت سے پوچھے۔

میئر کراچی نے کہا کہ ہم سب کراچی کو صاف کرنے نکلے ہیں، سعید غنی کو بتانا چاہتا ہوں میں صرف کام پر توجہ دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 16 ہسپتال کے ایم سی کے تحت کام کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے سندھ کو کرپٹ ترین صوبہ کہا۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی کو صاف کرنے کیلئے ہم ایک پیج پر ہیں، صفائی کے معاملے پر سیاست سے بالاتر ہوکر کام کرنا ہوگا، 10 سال میں کراچی کا بیڑہ غرق ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 808924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش