QR CodeQR Code

پتا نہیں کشمیر میں کیا ہونے والا ہے، محبوبہ مفتی

5 Aug 2019 09:25

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے جموں و کشمیر پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر نے بتایا ہے کہ ہسپتالوں کے عملے کو کرفیو پاسز جاری کر دیے گئے جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس کو بھی بند کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے اپنی ٹویٹ میں مقبوضہ وادی کی صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پتا نہیں کیا ہونے والا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مکمل کرفیو کی تیاریاں کر لی گئیں۔ کشمیری رہنما محبوبہ مفتی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے بتایا ہے کہ ہسپتالوں کے عملے کو کرفیو پاسز جاری کر دیے گئے جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس کو بھی بند کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے صورتحال پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ رات بہت لمبی ہونے جا رہی ہے، پتا نہیں کل کیا ہونے والا ہے۔

Hearing reports about internet being snapped soon including cellular coverage. Curfew passes being issued too. God knows what awaits us tomorrow. It’s going to be a long night.— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) 


دوسری جانب سرینگر میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں انڈیا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو سب مل کر مقابلہ کریں گے۔ مقبوضہ کشمیر کو تقسیم کرنے کی کوئی بھی کوشش جارحیت تصور ہوگی۔ آرٹیکل 35 اے اور آرٹیکل 370 میں کوئی تبدیلی منظور نہیں ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 808928

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808928/پتا-نہیں-کشمیر-میں-کیا-ہونے-والا-ہے-محبوبہ-مفتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org