QR CodeQR Code

پاراچنار کو بجلی سپلائی کرنیوالے ٹاورز کو بارودی مواد سے اڑا کر بجلی ایک بار پھر کاٹ دی گئی

25 Jun 2011 13:40

اسلام ٹائمز: طالبان دہشت گردوں نے لوئر کرم صدہ جنڈری کے مقام پر پاراچنار کو بجلی سپلائی کرنے والے ٹاورز بارودی مواد سے اڑا دئیے۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پاراچنار شہر میں چلنے والے ٹیوب ویل بھی بند ہو گئے


پاراچنار:اسلام ٹائمز۔ پاکستانی غزہ پاراچنار اور اپر کرم کی بجلی ایک بار پھر منقطع ہو گئی ہے، طالبان دہشت گردوں نے لوئر کرم کے علاقے جنداڑی کے مقام پر پاراچنار کو بجلی سپلائی کرنے والے ٹاورز بارودی مواد سے اڑا دیئے گئے اور یوں پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پاراچنار شہر میں چلنے والے ٹیوب ویل بھی بند ہو گئے اور یوں پانی کی شدید کمی سے علاقہ کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے۔ نیز زرعی مقاصد کے لئے لگائے جانے والے ٹیوب ویل بند ہونے کی وجہ سے علاقے کی زراعت پر بھی شدید اثرات مرتب ہو رہے ہیں، واضح رہے کہ پاراچنار کی زرعی زمینوں میں سے تقریباً 20 فیصد زمینیں ٹیوب ویلوں سے سیراب ہوتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 80897

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/80897/پاراچنار-کو-بجلی-سپلائی-کرنیوالے-ٹاورز-بارودی-مواد-سے-اڑا-کر-ایک-بار-پھر-کاٹ-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org