0
Monday 5 Aug 2019 18:34

مودی قاتل اعظم اور ہٹلر کا جانشیں بن چکا، صاحبزادہ حامد رضا

مودی قاتل اعظم اور ہٹلر کا جانشیں بن چکا، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارت کی کلسٹر بموں سے بمباری کھلی جارحیت ہے، بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، حکومت بھارتی جنگی جنون کے معاملے پر اے پی سی اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے۔ مودی قاتل اعظم اور ہٹلر کا جانشیں بن چکا، اقوام متحدہ بھارت کی جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔ کشمیر کمیٹی کو فعال اور متحرک کیا جائے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ریاستی دہشتگردی کی انتہا کر دی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کے امن دشمن رویہ کیخلاف آواز اٹھائے۔ شہری آبادیوں پر کلسٹر بموں کی بمباری کرکے بھارت نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔ حکومت بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے۔ بھارت کیخلاف سفارتی مہم چلائی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ رضویہ فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ چھانگا مانگا برانڈ سیاست آج بھی جاری ہے۔ سینٹ میں ضمیروں کی منڈی لگائی گئی اور سیاسی اخلاقیات کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ حکومت اور اپوزیشن سیاسی رسہ کشی میں عوام کے مسائل بھول چکی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔ ملک مہنگائی کی آگ میں جل رہا ہے، عید سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 809032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش