0
Monday 5 Aug 2019 18:56

کشمیریوں کی نسل کشی بھارت کو کئی ٹکڑوں میں تقسیم کر دے گی، سنی تحریک

کشمیریوں کی نسل کشی بھارت کو کئی ٹکڑوں میں تقسیم کر دے گی، سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ حریت کشمیری رہنماء جب بھی پکاریں پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑے ہوں گے، حکومت جہاد کا اعلان کرے ہر ایک بچہ کشمیری بھائیوں کی مدد کیلئے پہنچے گا، کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی منصوبہ بندی بھارت کو کئی ٹکڑوں میں تقسیم کر دے گی، بھارت کو نہتے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرنا ہی ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر پنجاب ڈاکٹر حافظ محمد شاہد حسین، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر، اراکین صوبائی رابطہ کمیٹی سید عثمان حیدر شاہ نقوی، مفتی لیاقت حسین گجراتی، فقیر محمد چشتی و دیگر رہنماﺅں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں مسلمان کشمیریوں کے قتل عام کے رد عمل پر کیا۔ جبکہ اس موقع پر سنی تحریک کے زیر اہتمام ملک بھر میں بھارتی درندگی کیخلاف اور کشمیری مسلمانوں کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

لاہور میں احتجاجی مظاہرہ پریس کلب کے باہر کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے رہنماﺅں محمد عمر قریشی، مفتی محمد سلیم نقشبندی، محمد افتخار خان، سید صدام بخاری نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارتی فوج کی سفاکانہ کارروائیوں کا فوری نوٹس لینا چاہئے، کشمیریوں کا قتل عام بند کروانا چاہئے۔ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے خطے کا امن اور سلامتی تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، عالمی برادری کی پُراسرار خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم پر خاموشی اختیار کرنا جرم ہے، مسلم امہ کو اٹھ کھڑا ہونا چاہئے، سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ریاستوں کو چاہئے کہ وہ سفارتی مہم چلاتے ہوئے کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچائے، مہذب دنیا اور مغرب خود کو امن کا داعی سمجھتے ہیں مگر کشمیر، فلسطین میں جاری انسانیت کے قتل عام پر مغرب کی آنکھیں کیوں بند ہیں؟ انسانیت سوز ظلم و بربریت پر انسانی حقوق کی تنظیمیں وادی کشمیر میں ہونیوالے مظالم پر خود کو حرکت میں لائیں۔ کشمیری عوام خود کو کسی صورت بھی تنہاء مت سمجھیں۔
خبر کا کوڈ : 809033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش