QR CodeQR Code

بارشوں و سیلابی ریلوں سے متاثرین کی بھرپور مدد کیجائے، علامہ کامران عابدی

5 Aug 2019 18:51

اپنے ایک بیان میں ایس یو سی کراچی ڈویژن کے صدر نے حکومت اور ریاستی اداروں اور فلاحی اداروں سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کی بھرپور اعانت کریں اور کوشش کی جائے کہ متاثرہ افراد کی بحالی اور ہلاک شدگان کو مالی معاونت مل سکے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے صدر علامہ کامران حیدر عابدی نے حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرین کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور ریاستی اداروں اور فلاحی اداروں سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کی بھرپور اعانت کریں اور کوشش کی جائے کہ متاثرہ افراد کی بحالی اور ہلاک شدگان کو مالی معاونت مل سکے، اسکے ساتھ ساتھ زخمیوں کے علاج معالجہ اور دیگر نقصانات کا بھی ازالہ ہو، تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ کامران حیدر عابدی نے اس بات پر بھی غم و غصہ اور برہمی کا اظہار کیا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے بروقت ٹھوس اور مؤثر اقدامات نہیں کئے، جو کہ نااہلی اور غیر ذمہ دارانہ حرکت کے سوا کچھ نہیں، یہی وجہ ہے کہ عوام کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے متاثرین سے کہا کہ وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں بلکہ پاکستانی عوام کی ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں، اسکے علاوہ بارشوں کے بعد گندگی، کچرے کے ڈھیر، ٹوٹی ہوئی سڑکیں اور گلے کوچوں میں بھرا ہوا پانی صاف نہ ہوسکا، اس کیلئے وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی کی جانب سے کی جانیوالی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 809035

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809035/بارشوں-سیلابی-ریلوں-سے-متاثرین-کی-بھرپور-مدد-کیجائے-علامہ-کامران-عابدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org