0
Monday 5 Aug 2019 19:08

کلسٹر ایمونیشن کا استعمال بھارتی جنگی جنون کا غماز ہے، عزیز الرحمان ثانی

کلسٹر ایمونیشن کا استعمال بھارتی جنگی جنون کا غماز ہے، عزیز الرحمان ثانی
اسلام ٹائمز۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہا ہے کہ شہریوں پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ عالمی برداری کو بھارت کے اس جارحانہ اقدام کا نوٹس لینا چاہئے۔ کلسٹر ٹوائے بم شہریوں کیخلاف تباہ کن ہتھیار ہے۔ اس بم سے بچوں، گھروں کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے اور یہ بم اپنے ٹارگٹ پر کھلونوں کی شکل میں بکھر جاتا ہے۔ اس بم سے 40 فیصد بچے نشانہ بنتے ہیں اور اکثر بچے کلسٹر ٹوائے بم کو کھلونا سمجھ کر گھر لے جاتے ہیں۔ کلسٹر ٹوائے بم پھٹنے کے بعد بلیڈ کی طرح ہزاروں ٹکڑوں میں پھیلتا ہے۔ یہ بم بارودی سرنگوں سے زیادہ خطرناک ہیں جبکہ جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کے تحت کلسٹر ٹوائے بم ممنوع ہے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ کلسٹر بم کا استعمال کرتے ہوئے عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جو جنیوا اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنیوا کے کلسٹر ایمونیشن کنونشن کے تحت عام شہریوں پر کلسٹر بم کا استعمال ممنوع ہے کیونکہ اس کے غیر مسلح افراد پر مہلک اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ بھارت کا جنگی جنون تمام بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے جو بھارتی آرمی کے اصل کردار اور اخلاقی قدر کو کھول کر دنیا کے سامنے لاتا ہے۔ بھارتی فورسز کی جانب سے کلسٹر بموں کا استعمال قابل مذمت ہے کوئی ہتھیار کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔ ہر پاکستانی کے خون میں کشمیر دوڑتا ہے ہماری رگوں میں کشمیریوں کی سپورٹ شامل ہے، کشمیریوں کی جدوجہد ایک سیاسی جدوجہد ہے اور جائز ہے، کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں۔ ان شاءاللہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیاب ہوگی۔ مسئلہ کشمیر پر پاکستان اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کلسٹر ایمونیشن کا استعمال بھارتی جنگی جنون کا غماز ہے، عالمی برادری بھارتی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ بھارتی فوج نے معصوم کشمیریوں پر کلسٹر ایمونیشن کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں حالات بھارت کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کوئی خونی واقعہ چاہتا ہے بھارت پاکستان کی جانب انگلی اٹھا کر عالمی رائے کو گمراہ کرنا چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 809037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش