0
Monday 5 Aug 2019 20:52

موجودہ حکومت کی ٹیکس پالیسی کو تاجروں اور عوام نے مسترد کر دیا ہے، سلطان محمود ملک

موجودہ حکومت کی ٹیکس پالیسی کو تاجروں اور عوام نے مسترد کر دیا ہے، سلطان محمود ملک
اسلام ٹائمز۔ قومی تاجر اتحاد پاکستان کے زیراہتمام ناجائز ٹیکسوں کے خلاف انجمن تاجران شیر شاہ روڈ ملز مظفرآباد نے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ سلطان محمود ملک کی قیادت میں کیا۔ جس میں ملک اقبال جاوید، محمد ایوب مغل، ملک صابر، ملک الطاف لنگاہ، سیٹھ اسحاق، محمد ایوب، فراست علی، محمد اکرم، ناصر شاہ، اکرم انصاری، جاوید بخاری، وقار احمد، راشد قریشی سمیت دیگر تاجروں نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے قومی تاجر اتحاد کے صدر سلطان محمود ملک نے کہا کہ ایف بی آر اہلکار دھونس دھندلی کی بجائے مفاہمت کا راستہ اپنائیں، زبردستی ٹیکس نٹ میں جن دوکانداروں کو لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان کو تو دو وقت کی روٹی بھی صحیح طرح میسر نہیں، ٹیکس پہلے بھی دے رہے ہیں اور آئندہ بھی دیں گے، لیکن اب موجودہ حکومت نے جو ٹیکس پالیسی دی اس کو تاجروں اور عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ عوام کہتی ہے ہر چیز پر سیلز ٹیکس ایڈوانس لے لیا جاتا ہے، اب ہم آپ دوکانداروں کو 17 فیصد سیلز ٹیکس کیوں دیں، جس کی وجہ سے گاہکوں اور دوکانداروں کے درمیان تلخی پیدا ہونے کا بھی اندشہ ہے۔

سلطان محمود ملک نے مزید کہا کمپنیوں کو شناختی کارڈ پر دوکاندار کو مال مہیا کرنے کا پابند کر دیا، اب جو راستے سے مال مارکیٹوں میں آئے گا، ایف بی آر کے کرپٹ افسر بہتی گنگا میں خوب مال کمائیں گے۔ انہوں نے کہا حکومت فکس ٹیکس نظام لائے، ہم اس کو قبول کر رہے ہیں اور پہلے سے ڈبل ٹیکس بھی دینے کے لئے تیار ہیں، لیکن ہماری شرط ہے کہ ایف بی آر ہم سے اس بارے میں کوئی پوچھ گچھ نہ کرے۔ اگر حکومت ہمارے مطالبے کو تسلیم کرتی ہے تو ہم سے مذاکرات کریں، ورنہ تاجر برداری کسی صورت میں نہ شناختی کارڈ پر مال خریدے گی اور نہ ہی 2018-19 کے گوشوارے جمع کرائے گی، یکم اگست کے بعد کسی تاجر نے کمپنی سے مال نہیں خریدنا اور نہ ہی شناختی کاڈر کی شرائط ختم ہونے تک کوئی تاجر مال خریدے گا۔
خبر کا کوڈ : 809049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش