0
Monday 5 Aug 2019 22:40

مقبوضہ کمشیر میں اسرائیلی قانون نافذ ہونے نہیں دینگے، حلیم عادل شیخ

مقبوضہ کمشیر میں اسرائیلی قانون نافذ ہونے نہیں دینگے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیلی کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، حق خوداریت کشمیری عوام کا حق ہے، انکو ضرور دلوائیں گے، بھارت کی جانب سے کشمیری عوام پر مظالم سے ان کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا ہے، اپنے قانون سے بھارت عوامی رائے عامہ تبدیل نہیں کر سکتا، پاکستان کل بھی کمشیریوں کے ساتھ تھا، آج بھی کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بھارت بہت خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، بھارت کی غلط فہمی ہے کہ اس مسئلے کو دبا دیگا، پاکستان کے پاس ہر قسم کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے، ہماری افواج اور پاکستان کی قوم ایک پیج پر ہے، سیاسی پارٹیوں کے مسائل اپنے جگہ، لیکن کشمیر اشو پر ساری جماعتین بھی ایک پیج پر ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کشمیر ہماری شہہ رگ کا معاملہ ہے، اس اشو پر کوئی الگ مؤقف نہیں ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداتوں کے مطابق حل کرنا ہوگا، یہ پورے ایشیا کے امن و امان کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے قانون کی خلاف ورزی کر کے انسانی آبادی پر کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے، بھارت کے مظالم کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کا اکیلا نہیں چھوڑے گی، مقبوضہ کمشیر میں اسرائیلی قانون نافذ ہونے نہیں دیں گے، دنیا بھر میں کشمیری اضطراب کی کیفیت میں ہیں، بھارت ترامیم سے کشمیری عوام کی رائے نہیں بدل سکتا، بھارت نے اقوام متحدہ کے وعدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ہر مظالم کا جواب دیں گے، پاکستان کے 22 کروڑ عوام وطن کے خاطر قربان ہو سکتے ہیں،ساری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 809056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش